• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 10124

    عنوان:

    کیا طوفان نوح سارے عالم میں آیا تھا یا صرف حضرت نوح علیہ السلام کے علاقہ میں آیا تھا؟

    سوال:

    کیا طوفان نوح سارے عالم میں آیا تھا یا صرف حضرت نوح علیہ السلام کے علاقہ میں آیا تھا؟

    جواب نمبر: 10124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 90=90/ م

     

    بعض حضرات کا قول یہ ہے کہ یہ طوفان صرف ارض عرب میں تھا جہاں نوح علیہ السلام تشریف رکھتے تھے، لیکن قرآن کی ان آیات: وَجَعَلْنَا ذُرِّیَّتَہُ ھُمُ الْبَاقِیْنَ اور لاَ تَذَرْ عَلَی الْاَرْضِ مِنَ الْکَافِرِیْنَ دَیَّارًا، وَقُلْنَا احْمِلْ فِیْھَا مِنْ کُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ الخ سے طوفان کا تمام روئے زمین کے لیے عام ہونا معلوم ہوتا ہے اور ترمذی کی دو روایتوں سے بھی ظاہراً اسی کی تائید ہوتی ہے، اور جمہور نے اسی کو اختیار کیا ہے۔ (مستفاد بیان القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند