• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 944

    عنوان: مجھے جلق کی عادت تھی‏‏، کیا میں شادی کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    مجھے جلق کی عادت تھی۔ میں کئی سال تک یہ کام کرتا رہا۔ اب چھوڑدیا۔ ایک مرتبہ میں ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اس میں ایسا منظر آیا کہ اسے دیکھ کر خود بخود منی خارج ہوگئی۔ ایسا اب تک چار پانچ مرتبہ ہوا۔ اب میں نے یہ عمل چھوڑدیا ہے۔ کیا میں شادی کرسکتا ہوں یا نہیں؟ اس کا علاج کیا ہے؟

    جواب نمبر: 944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  466/ن = 454/ن)

     

    جلق گناہِ کبیرہ ہے، وکذا الاستمناء بالکف وإن کرہ تحریما لحدیث ناکح الید ملعون (در مع رد المحتار: 3/۵۷۱) ط زکریا دیوبند) اگر آئندہ بھی آپ کو مذکورہ عمل کا خطرہ ہو تو آپ ضرور شادی کریں اور آپ کے مرض کا علاج بھی شادی ہی ہے: وکذا فیما یظھر لوکان لا یمکنہ منع نفسہ عن النظر المحرم أو عن الاستمناء بالکف فیجب التزوج (رد المحتار: 4/63، ط زکریا دیوبند) ٹی وی دیکھنا بھی ناجائز ہے اور اس پر فلمیں دیکھنا بہت سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند