• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8297

    عنوان:

    ہماری مسجد میں ایک کنواں ہے جس کو اوپرسے چھت ڈال کر بند کردیا گیا ہے۔ کیا ہم اس کنویں میں پاک کاغذات پھینک سکتے ہیں (جیسے کہ پرانے قرآن مجید یا دوسرے بوسیدہ کاغذات وغیرہ)؟ یہ کنواں مسجد کے صحن میں ہے اوراس کی چھت کے اوپر کھڑے ہوکر نماز بھی پڑھی جاتی ہے؟ اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو اس کا طریقہ کار بھی بتادیں، اوراگر نہیں میں ہے تو کیا قبرستان میں دفن کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2096=1678/د

    اگر وہ کنواں پاک وصاف ہے تو اس میں پاک کاغذات اور قرآن پاک کے بوسیدہ کاغذات و اوراق بھی ڈال سکتے ہیں۔ ورنہ پھر کسی پاک جگہ میں گڈھا کھود کر کپڑے میں لپیٹ کر احتیاط کے ساتھ دفن کردیا جائے۔ کنویں میں بھی ڈالتے وقت قرآن کے بوسیدہ اوراق کو کپڑے میں لپیٹ کر اس میں لنگر باندھ کر ڈالیں تاکہ کنویں کے اندر زمین میں چلا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند