• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7938

    عنوان:

    اخبار میں جو تصویریں ہیں کیا وہ تصویر کے حکم میں ہیں؟ اخبار خریدنے اور پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ اگر تصویر البم کے اندر رکھ کر الماری کے اندر ہیں کیا یہ بھی ناجائز ہے؟ (۲) ایک بندہ روزہ اس حال میں رکھتا ہے کہ اس کو غسل کی حاجت ہے، لیکن نہ مغرب تک غسل کیا اورنہ نماز پڑھا کیا اس کا روزہ ہوا؟ (۳) ایک سال پہلے کچھ روزے قضا ہوئے اس رمضان تک ان روزوں کو ادا نہیں کیا، اب کیا کرنا پڑے گا؟ (۴)بیماری کی حالت میں ڈاکٹر سے انجکشن لینے کی ضرورت پڑی، کیا روزہ اس سے ٹوٹ جاتا ہے؟ اگرٹوٹ گیا تو کیا کفارہ لازم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1799=1505/ ب

    اخبار کی تصویریں بھی تصویر کے حکم میں ہیں۔ اخبار کا خریدنا اور پڑھنا جائز ہے۔ البم یا الماری کے اندر چھپی ہوئی ہو تو کوئی حرج نہیں۔

    (۲) اس کا روزہ مکرو ہوگا۔ ویسے روزہ ہوجائے گا۔

    (۳) حالیہ رمضان کے روزے رکھے اور پچھلے رمضان کی قضا بعد میں کرے۔

    (۴) جی نہیں انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، انجکشن آپ لے سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند