• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 780

    عنوان: مرد کا اپنی بیوی کے پستان چوسنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا شوہر کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کا پستان چوسے، جب کہ اس عورت کو ابھی بچے نہ ہوئے ہوں؟

    اور اگر اس کو بچے ہوگئے ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

    نیز ، اس عمل کے دوران اگر شوہر کے منھ میں دودھ کا کچھ قطرہ چلاجائے تو کیا اس سے وہ اس پر حرام ہوجائے گی؟

    والسلام

    جواب نمبر: 780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 315/م=312/م)

     

    جائز ہے لیکن بچے کی ولادت کے بعد بہتر نہیں کیوں کہ اندیشہ ہے کہ دودھ حلق میں چلا جائے گا جو جائز نہیں، اگرچہ اس کی وجہ سے بیوی حرام نہیں ہوگی اور دونوں کا نکاح بدستور قائم رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند