• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7725

    عنوان:

    مجھے بتائیں کہ کیا اسلام میں شاعری جائز ہے یا حرام؟ اگر یہ جائز ہے تو کس حد تک؟

    سوال:

    مجھے بتائیں کہ کیا اسلام میں شاعری جائز ہے یا حرام؟ اگر یہ جائز ہے تو کس حد تک؟

    جواب نمبر: 7725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1176=1016/ل

     

    شعر کہنا مطلقاً برا نہیں بلکہ جس شعر میں خدا کی نافرمانی یا اللہ کے ذکر سے روکنا یا جھوٹ ناحق کسی انسان کی مذمت اور توہین ہو یا فحش کلام اور فواحش کے لیے محرک ہو وہ مذموم و ناجائز ہے اور جس شعر میں حکیمانہ مضامین، وعظ ونصیحت، خدا تعالیٰ کی وحدانیت اسلام سے الفت کا بیان ہو وہ مرغوب ومحمود ہے۔ پس حد فاصل شعر کا محمود یا مذموم ہونا اور اللہ کے ذکر سے روکنے والا ہونا یا نہ ہونا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند