• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7567

    عنوان:

    کیا ہم ایسا پرفیوم یا باڈی اسپرے جس میں الکوحل ملا ہو استعمال کرسکتے ہیں؟ میں اس پرفیوم یا باڈی اسپرے کے بارے میں دریافت کرتا ہوں جس کے مشمولات میں الکوحل ہوتا ہے،عموماً پرفیوم کی بوتل کی پشت پر لکھا ہوتا ہے کہ اس میں الکوحل شامل ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1158=1001/ل

    اگر وہ الکوحل اشربہ اربعہ محرمہ (یعنی انگور کی کچی شراب، انگور کی پکی شراب، منفی اور کھجور سے) تیار نہیں کی گئی ہے، تو اس پرفیوم یا باڈی اسپرے کے استعمال کی گنجائش ہے۔ البتہ استعمال نہ کرنا بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند