• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7553

    عنوان:

    کیا ایسے کمرہ میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کی جاسکتی ہے جس میں کہ اللہ جل جلالہ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے طغرے ہوں جب کہ دوران ہمبستری کے کبھی چادر سرک بھی جاتی ہے؟

    سوال:

    کیا ایسے کمرہ میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کی جاسکتی ہے جس میں کہ اللہ جل جلالہ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے طغرے ہوں جب کہ دوران ہمبستری کے کبھی چادر سرک بھی جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 7553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 924=924/ م

    اللہ جل جلالہ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے طغرے اگر فرش یا چادر میں بنے ہوئے نہیں ہیں، کمرے کی دیوار یا چھت میں لگے ہوئے ہیں اور الماری وغیرہ میں ہیں تو مضائقہ نہیں، اس کمرے میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کی جاسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند