• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7399

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ سجدہ دو قسم کا ہوتا ہے: (۱) سجدہ عبادت۔ (۲) سجدہ تعظیمی۔ سجدہ عبادت خاص اللہ کے لیے ہے اورسجدہ تعظیمی پہلی امتوں میں جائز تھا جیسے حضرت یوسف علیہ السلام کوان کے بھائیوں نے کیا۔ اب کوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی اگر سجدہ عبادت کرے تو وہ کافر ہوتا ہے اور اگر سجدہ تعظیمی کرے تو کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے جو حرام ہے لیکن کافر نہیں ہوتا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1698=1452/ ب

    آپ نے جو سنا ہے وہ صحیح ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند