• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7037

    عنوان:

    میں ایک ایئر لائن میں بطور فلائٹ منتظم کے کام کررہا ہوں اس ایئر لائن میں شراب پیش کی جاتی ہے۔ کیا میری نوکری جائز ہے یا ناجائز؟

    سوال:

    میں ایک ایئر لائن میں بطور فلائٹ منتظم کے کام کررہا ہوں اس ایئر لائن میں شراب پیش کی جاتی ہے۔ کیا میری نوکری جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 7037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 793=793/ م

    مذکورہ ایئرلائن میں شراب کا انتظام، اور اس کو پیش کرنے کی ذمہ داری اگر آپ سے متعلق نہیں، نہ اور کوئی محظور شرعی کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو، تو آپ کی نوکری بلاکراہت جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند