• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6850

    عنوان:

    کیا کیرم بورڈ وغیرہ کھیل کی دکان بنانا جائز ہے؟

    سوال:

    کیا کیرم بورڈ وغیرہ کھیل کی دکان بنانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 6850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1258=1180/ د

     

    ناجائز ہے۔ کیرم بورڈ میں دینی نفع تو کیا ہوتا دنیوی منفعت مثلاً اعضاء کی قوت یا صحت کی بحالی یا اس کے مثل کوئی منفعت بھی نہیں ہے، نیز عامةً اس میں اس درجہ شغف اور انہماک ہوتا ہے کہ نماز او ردیگر امور دین میں خلل واقع ہونے لگتا ہے، لہٰذا اس کا کھیلنا مکروہ تحریمی ہے، اس کی دکان بنانے کا بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند