• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6648

    عنوان:

    اگر کوئی شخص کمپنی میں نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی سرٹیفکٹ داخل کیا ہے، لیکن وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہا ہے اورانتظامیہ اس کی کارکردگی سے خوش ہے، تو جو تنخواہ اس کو کمپنی سے مل رہی ہے وہ حلال ہے یا حرام؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1146=1086/ د

    جعلی سرٹیفکٹ داخل کرنے سے جھوٹ اور دھوکہ کا گناہ ہوگا۔ البتہ ذمہ داری کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے اور پورا کربھی رہا ہے، توملنے والی تنخواہ حلال ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند