• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6520

    عنوان:

    بینک میں میرا اکاؤنٹ ہے اور اس اکاؤنٹ میں حلال اورحرام دونوں طرح کا پیسہ جمع کرتا ہوں اورمیں حلال پیسوں کو اپنے اخراجات کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ کیا میرا تمام پیسہ حرام ہوجاتاہے؟

    سوال:

    بینک میں میرا اکاؤنٹ ہے اور اس اکاؤنٹ میں حلال اورحرام دونوں طرح کا پیسہ جمع کرتا ہوں اورمیں حلال پیسوں کو اپنے اخراجات کے لیے استعمال کرتا ہوں۔ کیا میرا تمام پیسہ حرام ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 6520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 622=623/ م

    مسلمان کے لیے حرام پیشہ اختیار کرنا، ناجائز طریقے پر روپیہ حاصل کرنا اور اس کو غلط جگہ میں صرف کرنا، یہ سب امور ناجائز ہیں، آپ حرام پیسہ، کس طریقے پر اور کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟ اور اس کو کس مصرف میں خرچ کرتے ہیں؟ اور اس کو جمع کرکے کیوں رکھتے ہیں؟ حرام پیسہ کو حلال و طیب پیسہ کے ساتھ ملاکر نہ رکھا کریں۔ آپ اپنے اخراجات میں حلال روپیہ استعمال کرتے ہیں، یہ درست ہے۔ ایسا ہی کرنا چاہیے، آئندہ حرام روپیہ کو حلال کے ساتھ ملانے سے اجتناب کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند