• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6323

    عنوان:

    میں انتیس سال کا ہوں۔ میری شادی 2000میں ہوئی۔ میرے دوبچے ہیں۔ 2002سے میں پنجوقتہ نمازپابندی سے ادا کررہا ہوں اور اسلامی زندگی گزارنے کی حتی المقدور کوشش کررہا ہوں، لیکن میرے ساتھ ایک پریشانی یہ ہے کہ میں ہمیشہ دوسری عورتوں کی جانب مائل ہوجاتا ہوں اور کبھی کبھی گندی ویب سائٹیں دیکھنے لگتا ہوں اور اسی سے متعلق دوسری حرکتیں کرتا ہوں۔میں نے اپنے آپ پر بہت زیادہ کنٹرول کرنے کی کوشش کی، لیکن میں ناکام رہا۔ برائے کرم میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 588=588/ م

    اللہ تعالیٰ آپ کو برائیوں سے محفوظ رکھے (آمین)۔ بس تھوڑی سی ہمت کی ضرورت ہے کہ جن گناہوں کی عادت لگ گئی ہے، ان کے ترک سے جو نفس پر گرانی و پریشانی ہو، اس کو آپ پوری قوت سے برداشت کریں، اور دواعی و اسباب معاصی سے بالکلیہ دوری اختیار کرلیں، جب بھی گناہ کا داعیہ پیدا ہو، خدائی عذاب و پکڑ کا استحضار کریں، ان شاء اللہ کچھ ہی دنوں میں گناہوں کے سارے تقاضے ڈھیلے پڑجائیں گے، آپ کسی صاحب نسبت بزرگ، متبع سنت شیخ سے اصلاحی تعلق بھی قائم فرمالیں، اور اپنے احوال ان سے بیان کردیں، پھر ان کی ہدایات کے مطابق چلنے کی کوشش کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں کی توفیق عطا فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند