• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6312

    عنوان:

    انٹرنیٹ کے ذریعہ فحش تصاویر اور ویڈیو کی طرف بہت آسانی سے رسائی ہونے کی وجہ سے میں کبھی کبھی آفس میں اپنے آپ پرقابو نہیں رکھ پاتا ہوں۔ بہت سی مرتبہ میں دروازہ بند کردیتاہوں اور اس کو دیکھتا ہوں۔ یہ کس طرح کا گناہ ہے؟ کیا اس کو دیکھنے سے ذہنی اور جسمانی نقصان ہوتاہے؟ مجھے قرآن اور حدیث سے چند حوالے دیجئے اور اس سے بچنے کا راستہ بھی بتائیں۔ میں اس بابت دوہری مشکل میں گرفتار ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1094=971/ ھ

    اللہ پاک نے موٴمنین کی صفاتِ حسنہ میں منجملہ دیگر صفات کے ایک صفت یہ بیان فرمائی ہے کہ فلاح یاب موٴمنین عند اللہ وہ ہیں کہ جو لغو یعنی فضول باتوں سے خواہ قولی ہوں یا فعلی، الگ تھلگ رہتے ہیں۔ وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَنِ اللّغْوِ مُعْرِضُوْنَ (سورہٴ موٴمنون، پ:۱۸، رکوع:۱) حدیث شریف میں ہے من حسن إسلام المرأ ترکہ ما لا یعنیہ یعنی انسان کے اسلام کی خوبیوں میں سے بڑی خوبی بے فائدہ چیزوں کا چھوڑدینا ہے (مشکاة شریف:۴۱۳) جب لغو اور بے فائدہ چیز مسلمان کے حق میں ممنوع ہیں تو فحش تصاویر اور ویڈیو کی عادت بنالینا کہ جن میں دنیا و آخرت کا سراسر نقصان و وبال ہو ، کس قدر قبیح اور بری ہوگی، ذہنی اور جسمانی نقصان، عقل و صحت میں فتور، وقت و مال کا ضیاع، حقوق اللہ و حقوق العباد میں غفلت، نماز وتلاوت ذکر اللہ میں سستی، شیاطین سے دوستی میں چستی، فحش تصاویر کے دیکھنے میں لازم و ملزوم ہیں۔

    (۲) بچنے کا راستہ تو بہت آسان ہے، دو رکعت صلاة التوبہ کی نیت پڑھ کر سو مرتبہ استغفار اور سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اللہ پاک سے عہد کرلیں کہ یا اللہ آئندہ یہ گناہ ہرگز نہ کروں گا، اگر ہوگیا تو ہفتہ بھر کی آمدنی غرباء فقراء مساکین کو دوں گا اور پچاس رکعات نوافل پڑھوں گا، بس یہ علاج ہے، جس دن ایسا ہوجائے اور جب رقم مقررہ خرچ نہ کردیں اور پچاس نوافل اطمینان سے ادا نہ کرلیں اس وقت تک کھانا نہ کھائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند