• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6194

    عنوان:

    میں نے سنا ہے کہ صرف مجبوری میں فوٹو لے سکتے ہیں۔ کیا صرف بیرون ملک (سعودی، دبئی) میں نوکری کرنے کی خاطر پاسپورٹ کے لیے فوٹو لینا جائز ہے؟ دیگر چیزیں جن کے لیے فوٹو لینا جائز ہے وہ بھی بتائیں۔

    سوال:

    میں نے سنا ہے کہ صرف مجبوری میں فوٹو لے سکتے ہیں۔ کیا صرف بیرون ملک (سعودی، دبئی) میں نوکری کرنے کی خاطر پاسپورٹ کے لیے فوٹو لینا جائز ہے؟ دیگر چیزیں جن کے لیے فوٹو لینا جائز ہے وہ بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 6194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 731=686/ ل

    صرف پاسپورٹ کے لیے ہی تصویر کھنچوانے کی اجازت نہیں، بلکہ ہر اس ضرورت جس کے بغیر چارہ نہ ہو جیسے شناختی کارڈ وغیرہ کے لیے تصویر کھنچوانے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند