• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5999

    عنوان:

    اگر کوئی مسلمان اپنے نام کے آگے یا پیچھے اس طرح کا ٹائٹل لگاتا ہے جیسے کنور، تومر، پنور، خان، رانا وغیرہ تو کیا یہ اسلامی قانون /حدیث کے مطابق جائزہے؟

    سوال:

    اگر کوئی مسلمان اپنے نام کے آگے یا پیچھے اس طرح کا ٹائٹل لگاتا ہے جیسے کنور، تومر، پنور، خان، رانا وغیرہ تو کیا یہ اسلامی قانون /حدیث کے مطابق جائزہے؟

    جواب نمبر: 5999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 880=949/ د

    کنور، تومر، پنور، الفاظ کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم کہ ان کا معنی کیا ہے او ران الفاظ کا ٹائٹل لگانے سے مقصد کیا ہوتاہے اورکون لوگ ٹائٹل لگاتے ہیں۔ البتہ خان اور رانا یہ خاندانی انتساب ہے جو لوگ اس خاندان سے ہوتے ہیں وہ لگاتے ہیں لہذا جو لوگ ایسے خاندان سے نہ ہوں ان کا غلط ٹائٹل لگانا دھوکہ کی قبیل سے ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند