• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5946

    عنوان:

    اسلام میں تصویر کی اجازت نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ : (۱) نوٹوں میں تصویر ہوتی ہے۔ (۲) اسمبلی ہال، سرکاری آفس اور دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری آفسوں میں لیڈروں کی تصویریں چسپاں ہوتی ہیں۔ اس بابت میری رہنمائی فرماویں، کیا ان تصویروں کو لگانے میں معافی ہے یا یہ ناجائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 531=531/ م

    (۱) نوٹوں کی تصویر بھی تصویر ہوتی ہے، اس کو دیواروں وغیرہ پر چسپاں کرنا ناجائز ہے، ان نوٹوں کو چھپاکر رکھنا چاہیے۔

    (۲) یہ بھی حرام وناجائز ہے، شریعت میں تصویروں کو لگانے کی اجازت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند