• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5884

    عنوان:

    کیا موبائل میں مکہ مدینہ، کلمہ اور بھی اسلامی تصویریں لگانا جائز ہے؟ قرآن اورحدیث کی روشنی میں اس کے بارے میں بتائیں۔

    سوال:

    کیا موبائل میں مکہ مدینہ، کلمہ اور بھی اسلامی تصویریں لگانا جائز ہے؟ قرآن اورحدیث کی روشنی میں اس کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 5884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 493=493/ م

    موبائل میں مکہ، مدینہ (مسجد حرام اورمسجد نبوی -صلی اللہ علیہ وسلم-) کی تصویریں لگائی جاسکتی ہیں بشرطیکہ اس میں جاندار کی تصویر شامل نہ ہو، یعنی صرف عمارتوں کی تصویر ہو، کلمہ کی بے ادبی اور بے حرمتی نہ ہو تو کلمہ کی تصویر بھی لگانے کی گنجائش ہے لیکن نہ لگانا بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند