• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5779

    عنوان:

    میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ میں ٹیکس کی بچت کے متعلق کچھ سوالات کرنا چاہتاہوں۔ کیاانکم ٹیکس سے درج ذیل طریقہ اختیار کرکے بچا جاسکتا ہے: (۱) میوٹول فنڈ پی پی ایف (پبلک پروویڈینٹ فنڈ) ، این ایس ایس (نیشن سروس اسکیم) یا انشورنس وغیرہ میں لگا کرکے۔ان میں سے کس میں سرمایہ کاری کرنا بہتر ہوگا؟ (۲) میرا ہاؤس رینٹ الاؤنس 8800/روپیہ ماہانہ ہے۔ اگر میں ہر مہینہ 8800/روپیہ کی رسید جمع کروں تو یہ رقم ٹیکس سے معاف ہوگی۔ لیکن میں 7000/روپیہ کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں۔ کیا میں ٹیکس سے بچنے کے لیے 8800/روپیہ کا جعلی بل جمع کرسکتاہوں یا مجھے 7000/روپیہ کا بل جمع کرنا چاہیے؟ 7000/روپیہ کا بل جمع کرنے کی صورت میں مجھے 1800/روپیہ ہر مہینہ ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ (۳) مجھے ہر مہینہ ۱۲۵۰/روپیہ میڈیکل کے لیے ملتا ہے۔ اگر میں جعلی بل جمع کروں گا تب یہ رقم ٹیکس سے آزاد ہوگی۔ کیا میں جعلی میڈیکل بل جمع کرسکتا ہوں؟ یامجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے؟ (۴) ہر مہینہ مجھے 2000/روپیہ ایل ٹی اے (لیو ٹریول الاؤنس) کے طور پر ملتا ہے۔ اگر میں سفر کا جعلی بل جمع کروں گا تب یہ رقم بھی ٹیکس سے معاف ہوگی۔ کیا میں جعلی ایل ٹی اے بل جمع کرسکتا ہوں؟ یا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے؟ برائے کرم ان تمام سوالات کے جوابات قرآن اورحدیث کی روشنی میں عنایت کریں۔    

    سوال:

    جواب نمبر: 5779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1279=911/ ھ

    (۱) تینوں میں سے جس میں سود و قمار نہ ہو یا سب سے کم ہو اس کو اختیار کرلینے کی گنجائش ہے اور نیت انکم ٹیکس سے تحفظ ہی کی رکھیں، پھر جمع کردہ رقم پر جو اضافی رقم ملے اس کو وہاں سے نکال کر غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو بلانیت ثواب وبال سے بچنے کی نیت کرکے دیدیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند