• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5488

    عنوان:

    کچھ لوگ فحش فلمیں اور تصاویر دیکھتے ہیں اسلام میں اس کی کیا سزا ہے؟ (۲) اگر وہ اس فحش تصویر اور فلم کو دوسرے لوگوں کو بھیجیں۔ براہ کرم اس کوتفصیل سے بتائیے۔ مفتی صاحب مجھے بتائیں کہ ہم اس گناہ سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ ایک درخواست ہے دعا کریں کہ اللہ ہمیں اولاد عطا کرے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 166/ م= 166/ م

    آنکھ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم الشان نعمت ہے، اس کو فحش تصاویر اور برے مناظر کے دیکھنے میں صرف کرنا نعمت خداوندی کی ناقدری اور ناشکری ہے، اور اس عظیم نعمت کے سلب ہونے کا خطرہ ہے، اسی طرح فحش تصاویر اور فلم کو دوسروں کے پاس بھیجنا یہ بے حیائی کو فروغ دینا اور معصیت پر اعانت کرنا ہے جو حرام و ناجائز ہے، ان گناہوں کا کفارہ فقط یہ ہے پکی سچی توبہ کریں، آئندہ ان سے محفوظ رہنے کے لیے معاصی پر خدائی عذاب کا استحضار کریں، گناہ کے دواعی امور سے دوری اختیار کیں، جب کبھی کوئی گناہ ہوجائے فوراً اس سے توبہ واستغفار کریں، صدقہ خیرات کردیا کریں یا کوئی بھی نیکی کا کام کرلیا کریں تاکہ برائیاں نیکیوں سے زائل ہوجائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو گناہوں سے بچنے کی توفیق و ہمت عطا کرے، نیک اولاد عطا فرمائے، اولاد کے لیے آپ خود بھی نمازوں کے بعد یہ دعا کیا کریں: رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ (ترجمہ: اے میرے رب! آپ اپنی قدرت سے نیک ذریت عطا فرما، بلاشبہ آپ دعا سننے والے ہیں)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند