• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5455

    عنوان:

    میں ایک اسلامی فورم یعنی ویب سائٹ چلا رہا ہوں میرے سوالات درج ذیل ہیں۔ 1۔ اگر میں کوئی اسلامی کتاب کسی دوسری ویب سائٹ سے اٹھا کر اپنے فورم میں رکھتا ہوں اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں‌کرتا (عمومآ کتابوں کے اندر ہی ویب سائٹس کا حوالہ دیا گیا ہوتا ہے لیکن کچھ کتابوں میں‌نہیں ہوتا) تو کیا یہ عمل شریعت کی رو سے غلط تو نہیں ہو گا؟ 2۔ میرا یہی سوال کسی قاری کی قرآن کی تلاوت وغیرہ آڈیو دوسری ویب سائٹ سے لے کر اپنی ویب سائٹ پر نشر کرنا درست ہے؟ 3۔ ویسے تو میں تمام کتابیں اپ لوڈ کرنے سے پہلے پڑھ لیتا ہوں لیکن اگر کتاب کو تھوڑا بہت پڑھوں‌اور وہ مجھے درست لگے لیکن آگے چل کر اس میں کچھ ایسا ہو جو درست نہیں تھا تو کیا اس پرمیرا مواخذہ ہو گا؟

    سوال:

    Now the following part is not question but information:-> صحیح بخاری کی ایک کتاب مجھے ملی میں نے اس کو بنا جانچے اپ لوڈ کرنے کیلئے تیار کیا تھا لیکن اپ لوڈ کرنے سے پہلے ہی میرے دوست نے مجھے بتایا کہ اس کتاب میں تبدیلی ہے اور اس میں ختم نبوت کے مضمون میں‌غلام احمد قادیان وغیرہ کا حوالہ شامل کیا گیا تھا۔ اگر خدا نخواستہ علم کے بنا میں اس کتاب کو انٹرنیٹ پر نشر کر دیتا تو کیا میں قیامت کے روز پکڑا جاتا؟ کیونکہ اسلامی ویب سائٹ کے ذریعے میں چاہ رہا تھا کہ مسلمانوں کو ان کی مطلوبہ معلومات ملیں اور ساتھ ساتھ میں‌خود بھی سیکھتا رہوں لیکن ایسی غلطی کا کیا حکم ہو گا؟

    جواب نمبر: 5455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 783=830/د

    دوسرے ویب سائٹ سے کتاب اٹھاکر اپنے فورم میں رکھنا جائز ہے۔ البتہ جس کتاب میں ویب سائٹ کا حوالہ نہیں دیا گیا جس سے یہ یقین ہوتا ہے کہ اس کی اجازت نہیں ہے تو بلااجازت اپنے فورم میں رکھنا درست نہ ہوگا۔

    (۲) صحت کے ساتھ پڑھنے والے قاری کی تلاوت بھی اپنے ویب سائٹ سے نشر کرسکتے ہیں بشرطیکہ قاری کی تصویر نہ ہو صرف آواز ہو۔

    (۳) کتاب کے بارے میں اطمینان بخش طریقہ پر یقین حاصل کرلینا ضروری ہے کہ اس میں خلاف شرع یا گمراہی پر مشتمل کوئی مضمون تو نہیں ہے بغیراطمینان حاصل کئے اگر آپ کے ذریعہ گمراہ کن بات یا غیر مستند اشیاء نشر ہوگئیں تو اس کی ذمہ داری آپ پر بھی ہوگی۔ بالخصوص مصادر اسلامی قرآن پاک اور اس کی تفسیر احادیث رسول اوراس کی تشریحات، اسلامی تاریخی واقعات کے سلسلہ میں پورا اطمینان و اعتماد ثقہ علماء کرام سے حاصل کرلینا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند