• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 541

    عنوان: کیا کسی دینی پروگرام کی ویڈیو بنانا / دیکھنا جائز ہے ؟

    سوال:

    آج کل دیوبندی دینی اجتماع میں ویڈیو اور تصویر بنائی جاتی ہے اور مسجد بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ کیا کسی دینی پروگرام کی ویڈیو بنانا جائز ہے ؟ اورکیا اس ویڈیو کا دیکھنا بھی جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو تفصیل سے دلائل تحریر فرمائیں۔

    والسلام

    جواب نمبر: 541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 542/ج=542/ج)

     

    دینی اجتماع میں ویڈیو اور تصویر بنانا اور اس کا دیکھنا درست نہیں ہے۔ اس سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند