• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5357

    عنوان:

    کیا ہونٹوں پرپالش کا استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟ (۲) کھچڑا اور حلوا کے بارے میں بتائیں جو کہ شب برات میں استعمال کیا جاتاہے؟ (۳) کیا قصر کے دوران ہم سنت اور نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہونٹوں پرپالش کا استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟ (۲) کھچڑا اور حلوا کے بارے میں بتائیں جو کہ شب برات میں استعمال کیا جاتاہے؟ (۳) کیا قصر کے دوران ہم سنت اور نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 5357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 836=715/ ب

    (۱) عام طور پر عورتیں جو پالش استعمال کرتی ہیں، اگر یقین کے ساتھ معلوم ہے کہ اس میں کوئی ناپاک چیز شامل نہیں ہے تو اس کا استعمال عورتوں کے لیے جائز ہے۔

    (۲) کھچڑا محرم میں اورحلوہ شب برات میں یہ خرافات چیزیں ہیں، قرآن وحدیث سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے اسی وجہ سے اس سے پرہیز ضروری ہے۔

    (۳) حالت اطمینان میں سنن و نوافل پڑھنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند