• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5257

    عنوان:

    میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ کیا اسلام میں ہومیوپیتھک پریکٹس جائز ہے؟ برائے کرم جواب باحوالہ ارسال کریں۔

    سوال:

    میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ کیا اسلام میں ہومیوپیتھک پریکٹس جائز ہے؟ برائے کرم جواب باحوالہ ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 5257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 794=728/ د

     

    ہومیوپیتھک دواؤں میں اسپرٹ شامل ہوتا ہے، یہ اسپرٹ اگر انگور کشمش کھجور، چھوارے کا نہیں ہے تو استعمال کرنا جائز ہے، اور ڈاکٹر کے لیے ایسی دوا دوسروں کو دینا بھی جائز ہے۔ ہندوستانی دواوٴں میں غالب یہ ہے کہ اشیاء اربعہ مذکورہ کے علاوہ چیزوں (مثلاً گیہوں، آلو، گنا) کا اسپرٹ شامل کیا جاتا ہے، جس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ اور باہر (غیرممالک) سے آنے والی دواوٴں میں احتمال ہے کہ اشیائے مذکورة الصدر کا اسپرٹ شامل کیا جاتا ہو، اس لیے بلاضرورت استعمال کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے۔ بہشتی زیور ۹:۱۰۲، میں تفصیل لکھی ہے، خلاصہ ہم نے اوپر ذکر کردیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند