• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 465

    عنوان:

    تصاویر، ویڈیو اور ٹیلی ویژن کے متعلق کیا فتوی ہے؟ اور اسلام کی نشر واشاعت کے لیے اسے کس حد تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    براہ کرم، بتلائیں کہ از روئے شریعت اسلامیہ تصاویر، ویڈیو اور ٹیلی ویژن کے متعلق کیا فتوی ہے؟

    کیا جائز ہے اور کیا ناجائز ؟ اور اسلام کے لیے اسے کس حد تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 510/ج=510/ج)

     

    تصویر کھینچنا تو مطلقاً ناجائز و حرام ہے اور تصویر کھنچوانا بھی ناجائز و حرام ہے البتہ اس سے مجبوری کی وہ حالت مستثنیٰ ہے کہ جس میں تصویر کھنچوانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اور ریڈیو اور ٹیلی ویِژن کا استعمال مطلقاً ناجائز و حرام ہے، اسلام اور اسلامیات کے لیے بھی اس کااستعمال جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند