متفرقات - حلال و حرام

Pakistan

سوال # 4451

مسئلہ یہ ہے کہ نسب کی تبدیلی کا کام کیسا ہے بطور مثال کے زید اگر سید ہے تو کیا وہ اپنے نام کے ساتھ صدیقی لگا سکتا ہے، یا زید شیخ ہے تو کیا وہ اپنے نام کے ساتھ صدیقی یا سید لکھ سکتا ہے؟ کیا اس کی اسلام اجازت دیتا ہے؟ ایسا کرنے کا کیا گناہ ہے؟ اور کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں؟

Published on: Jul 2, 2008

جواب # 4451

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 441=441/ م


 


نسب کی تبدیلی جائز نہیں، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، غلط انتساب جھوٹ اور سخت گناہ ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات