• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4389

    عنوان:

    میں انجینئر ہوں ، میں جاب (ملازمت) کی تلاش میں ہوں، اس کے لیے مجھے جعلی تجربہ پیش کرناہے۔ جعلی تجربہ پیش کرکے ہم سب کو اچھی ملازمت مل جاتی ہے۔ اگر ہم ایسا نہ کریں توہمیں اچھی پوزیشن یا اچھی ملازمت نہیں ملے گی۔میرے کچھ دوستوں کو اسی کی وجہ سے اچھی ملازمت ملی ہے۔بہت سارے سینٹر ز تجربہ سرٹیفیکیٹ دیتے ہیں۔ ہمارے اندر ملازمت کرنے صلاحیت موجودہے اور تجربہ کار لوگوں کی طرح ہم کام کرسکتے ہیں۔براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ جائزہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 124/ ل= 125/ ل

    جعلی سرٹیفکیٹ بنوانا جھوٹ اور دھوکا ہے لہٰذا جائز نہیں، البتہ اگر آپ کیاندر صلاحیت موجود ہے اور بحسن و خوبی کام انجام دے سکتے ہیں تو تنخواہ لینا حلال ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند