• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4338

    عنوان:

    دست شناسی کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے؟ چونکہ یہ ایک علم ہے اور اسلام علم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس شخص کے بارے میں کیا کہنا چاہیے جوکسی کی شخصیت کو جانچنے کے لیے یہ علم حاصل کرتا ہے اور مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہتاہے، کیوں صرف اللہ اس کو بہتر جانتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 817=844/ د

    دست شناسی کا علم کیا ہے؟ اس کے تحصیل کے ذرائع کیا ہیں؟ او رتحصیل کے بعد اس کے منافع کیا ہیں؟ اور منافع سے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں مثبت اور منفی؟ ان امور کی وضاحت فرمائیں تو ان کا حکم شرعی لکھ دیا جائے گا۔ سحر (جادو) حاصل کرنا، ہاتھ کی لکیروں کو دیکھ کر غیب کی خبر دینا کو بھی علم کہا جاسکتا ہے جب کہ ان کا سیکھنا او رکرنا دونوں حرام ہیں۔ اورحدیث میں پنا ہ مانگی گئی ہے من علم لا ینفع ایسے علم سے جو غیر نافع ہو، اگر چہ اس کے ذرائع درست و صحیح ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند