متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 4001
اگر کوئی شخص کپڑے بدلتاہے یا اپنی بیوی سے ہمبستری کرتاہے اور اسی کمرے میں قرآن کریم سامنے رکھاہے یا محمد یا اللہ کا نام سامنے لکھاہوا ہے تو اس میں کچھ حرج تو نہیں؟
اگر کوئی شخص کپڑے بدلتاہے یا اپنی بیوی سے ہمبستری کرتاہے اور اسی کمرے میں قرآن کریم سامنے رکھاہے یا محمد یا اللہ کا نام سامنے لکھاہوا ہے تو اس میں کچھ حرج تو نہیں؟
جواب نمبر: 400101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 428/ ل= 392/ ل
اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ مسلمانوں کے گھر بالعموم اس سے خالی نہیں ہوتے ولا بأس بالخلوة والمجامعة في بیت فیہ مصحف لأن بیوت المسلمین لا تخلوا من ذلک (شامی322/1، کتاب الطہارة، ط زکریا )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں گزشتہ ایک سال سے بے روزگار ہوں اور نوکری کی تلاش میں ہوں۔ کیا کال سینٹر میں نوکری کرناجائز ہے؟ لیکن پریشانی یہ ہے کہ کال سینٹر بینک اور ہوم لون دینے والی کمپنی کے لیے کام کرتا ہے ۔ کال سینٹر الگ کمپنی ہے یہ کمپنی انڈیا میں ہے اور معاہدہ کی بنیاد پر امریکن کمپنیوں کو خدمات مہیا کرتی ہے۔ لیکن ہمیں بینک یا ہوم لون دینے والی کمپنی کے لیے کام کرنا پڑتا ہے لیکن یہ ان کے ساتھ براہ راست تعلق نہیں ہے۔ کیا میں اس کمپنی کے ساتھ کام کرسکتاہوں؟ (۲)اسی صورت میں کام صرف بینک یا ہوم لون حاصل کرنے والے گراہکوں کے سوالوں کا فون پر جواب دینا ہوتاہے۔ کیا میں اس صورت میں کام کرسکتاہوں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
3064 مناظرسب سے پہلے تمباکو کی دریافت حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے امریکیوں اور مایا تہذیب کے ذریعہ سے ہوئی تھی۔لیکن دنیا والوں کے سامنے تمباکو کا انکشاف کرسٹوفر کولمبس اور یورپیوں نے 1947 ADکے بعد کیا۔اس وقت پوری دنیا میں تمباکو کی مارکیٹ کھربوں ڈالر میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے سب سے بڑے گراہک تیسری دنیا (ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی پزیراور غیر ترقی یافتہ ممالک)کے لوگ ہیں۔جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کینسر پیدا ہونے کا سب سے بڑا سبب تمباکو ہے نیز یہ پھپھڑے اور دل کی بیماریوں میں بھی بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔
اب وقت آچکا ہے کہ معزز علمائے کرام کو قرآن و حدیث اور سنت کی روشنی میں براعظم ایشا کے مسلم عوام کو اس لعنت سے روکنے کے لیے فتوی جاری کرنا چاہیے اور احکام کو نافذ کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔آپ کا فتوی انڈیا کے مسلمانوں نیز پوری دنیا کے مسلمانوں میں بہت ساری اچھی چیزیں لائے گا اور اس سے کروڑوں زندگیاں بچ جائیں گی۔
1918 مناظرمیں نے اس آمدنی کے متعلق سوال کیا تھا جو کہ اس سرٹیفیکٹ کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جو کہ مردوں کے لیے بنائی جاتی ہے تاکہ اس کو جلایا جاسکے۔ اس کا جواب دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر دیا جاچکا ہے۔میں اس ضمن میں مزید کچھ معلومات فراہم کررہا ہوں۔ دراصل انگلینڈ میں ڈاکٹر لوگ دو طرح کا سرٹیفیکٹ جاری کرتے ہیں ایک موت کا سرٹیفیکٹ جو موت کے بارے میں ہوتا ہے، اور دوسرا سرٹیفیکٹ وہ ہے جو اس وقت دیا جاتا ہے جب متوفی کے رشتہ دار وغیرہ لاش کو جلانا چاہتے ہیں۔ چونکہ انگلینڈ میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کوجلا دیتے ہیں اس لیے کہ جلانے میں دفن کرنے کے مقابل کم خرچ آتا ہے ۔اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی آدمی دفن کرنے کے بجائے اپنے جلانے کی وصیت بھی کرجاتا ہے۔ مردے کو دفن کرنے یا جلانے کی شفارش کرنا ڈاکٹروں کی ڈیوٹی میں نہیں آتا ہے، تاہم جب کوئی مردہ کو جلانا چاہتا ہے تو ڈاکٹر وں کو چند چیزیں ایک الگ شکل میں(عام موت سرٹیفکٹ کے علاوہ)یقینی بناناہوتا ہے۔ یہ زائد چیزیں عام طور یہ بتاتی ہیں کہ موت مشکوک نہیں تھی، اور پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں تھی اور یہ کہ مردہ محفوظ ہے مثال کے طور پربدن میں کوئی مصنوعی جوڑ نہیں ہے جس کو مردہ کو جلانے سے پہلے الگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ڈاکٹر لوگ یہ خاص سرٹیفیکٹ جاری کرتے ہیں تو ان کو اس کا معاوضہ ملتا ہے۔ کیا یہ آمدنی اسلام کی رو سے جائز ہے؟ میرے تجربے کے مطابق میں نے لندن میں صرف غیر مسلموں کو اپنے رشتہ داروں کو جلاتے ہوئے دیکھا ہے، اور میں نے کبھی بھی کسی مسلمان کو اس سرٹیفکٹ کو بنواتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
2240 مناظرمیرا سوال روزی کے متعلق ہے۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام کہ ایک شخص کتے پالتا ہے شوق کے طور پر اور پھر ان کے بچوں کو بیچتا ہے اور پیسے کماتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
1803 مناظرمیرے والد صاحب ایک بینک میں کام کرتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ناجائز ہے لیکن وہ میرے گھر کے اکیلے کمانے والے فرد ہیں۔میں اور میرا چھوٹا بھائی پڑھ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ایک سال کے بعد میں ایک ڈاکٹر ہوجاؤں گا اوراس کے بعد میں کچھ پیسہ کماؤں گا۔ میں اپنے والد کی نوکری کے بارے میں بہت برا محسوس کرتا ہوں لیکن ان کی آمدنی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے جس کے ذریعہ سے ہم اپنی روزانہ کی ضروریات کو پوری کرسکیں، نیز میرے والد صاحب اپنے والدین اور بہنوں کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔ ان دنوں میرے ملک کی اقتصادی صورت حال ایسی ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان بھی نوکری سے دور ہوگئے ہیں۔ اس لیے میرے والد صاحب کو کسی دوسری جگہ نوکری ملنے کی امید بہت کم ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں، کیوں کہ میں ان کی نوکری کے بارے میں بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتاہوں۔ برائے کرم میری حلال روزی کے لیے دعا کریں اور میری اورمیرے والدین اورتمام مسلمانوں کی بخشش کے لیے دعا کریں۔
2185 مناظر