• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3907

    عنوان:

    میں دبئی میں رہائش پذیر ہوں اور سیکریٹر کی حیثیت سے کام کررہاہوں، میری تنخواہ سے میری بنیادی ضروریات پوری نہیں پارہی ہیں، میں ملازمت بدلنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ضروریات کی تکمیل کے لیے بینک میں ملازمت کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 111/ م= 111/ م

    ایک ملازمت سے اگر آدمی کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہوپائے تو اسے چھوڑکر دوسری ملازمت اختیار کرنے کی شرعاً اجازت ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ متبادل ملازمت بھی جائزو حلال ہو، سودی بینک کی ملازمت درست نہیں، لہٰذا جس بینک میں آپ ملازمت اختیار کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ سودی ہے تو وہاں ملازمت اختیار نہ کریں، اس کے علاوہ کوئی دوسری جائز ملازمت تلاش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند