• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3841

    عنوان:

    کیا کوئی مرد کسی غیر محرم سے بات کرسکتاہے؟ اور کیا وہ کسی لڑکی کے سلام کا جواب دے سکتاہے؟

    سوال:

    کیا کوئی مرد کسی غیر محرم سے بات کرسکتاہے؟ اور کیا وہ کسی لڑکی کے سلام کا جواب دے سکتاہے؟

    جواب نمبر: 3841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 64/ م= 64/ م

     

    مرد کے لیے کسی اجنبیہ عورت سے بلا ضرورت شرعی بات کرنا جائز نہیں کما في الدر المختار: ولا یکلم الأجنبیة إلاّ عجوزًا اگر کوئی اجنبی لڑکی سلام کرے تو دل میں جواب دیدے زبان سے سلام کا جواب دینے سے احتراز کرلے، شامی میں ہے: وإلا تکن عجوزًا بل شابة لا یشمتھا ولا یرد السلام بلسانہ الخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند