• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3828

    عنوان:

    سرکاری شعبوں میں کام کرانے کے مقصد سے رشوت دینا کیساہے؟

    سوال:

    سرکاری شعبوں میں کام کرانے کے مقصد سے رشوت دینا کیساہے؟

    جواب نمبر: 3828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 523/ د= 476/ د

     

    ایسا جائز کام جس کو پورا کرنے کا انسان کو حق حاصل ہے، اور اس میں دوسرے کی حق تلفی نہ ہورہی ہو، اور یہ کام سرکاری محکمہ کے لوگ بدون رشوت کے آسانی سے پورا نہ کریں تو ایسے موقعہ پر ضروةً رشوت دے کر اپنا کام پورا کرانے کی گنجائش ہے۔ البتہ لینے والے کے لیے یہ رشوت لینا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند