• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 379

    عنوان:

    اخبار کے لیے تصور اتارنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں اخبار میں کام کرتا ہوں۔ وہ کبھی مجھے کہتے ہیں کہ تصویر اتارو، اپنی یا کسی اور کی۔ یہ جائز ہے یا نہیں؟

    نیز، ویڈیو کیمرہ سے کوئی ضروری چیز (خرافات نہیں) بنانا بھی ہوتا ہے، کیا اچھی نیت سے ایسا کرنے کا جواز نکلتا ہے؟

    جواب نمبر: 379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 324/ن=311/ن)

     

    کسی بھی ذی روح جاندار چیز کی تصویر بنانا جائز نہیں ہے لقولہ علیہ الصلاة والسلام : إنّ أشدّ الناس عذابًا یوم القیامة المصورون (الحدیث)

     

    ویڈیو کیمرہ سے کوئی جائز چیز (جس میں کسی جاندار کی تصویر نہ ہو) بنانے میں مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند