• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3649

    عنوان:

    اگر کوئی مصیبت میں ہو تو کیا اس کی موت کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی مصیبت میں ہو تو کیا اس کی موت کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 3649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 286/ ل= 289/ ل

     

    مصیبت کے وقت موت کی تمنا کرنا ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی شخص دعاء کرنا ہی چاہے تو یہ دعاء کرے اے اللہ زندہ رکھ مجھے اس وقت تک جب تک زندہ رہنا میرے لیے باعث خیر ہو، اور وفات دیدے اگر وفات ہی میں میرے لیے بھلائی ہو: یکرہ تمنی الموت لغضب أو ضیق عیش وفي صحیح مسلم: لا یتمنین أحدکم الموت لضر نزل بہ فإن کان لابد متمنیاً فلیقل: اللہم أحیني ماکنت الحیاة خیراً لي وتوفني إذا کانت الوفاة خیراً لي (شامی: ج۹ ص۶۰۱، ط. زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند