• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3466

    عنوان:

    ہم لو گ غیر مسلموں کو ان کے تہواروں کے مو قع پر نیک خواہشات پیش کر سکتے ہیں؟

    سوال:

    ہم لو گ غیر مسلموں کو ان کے تہواروں کے مو قع پر نیک خواہشات پیش کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 3466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 721/ م= 715/ م

     

    غیرمسلموں سے قلبی دوستی، ان کے مذہبی تہواروں اور ہندوانہ رسومات و تقریبات میں شرکت تو کسی طرح جائز نہیں، ان کے تہواروں سے دلی خوشی و مسرت بھی درست نہیں، ہاں اگر ان کے تہواروں میں شرکت سے اجتناب کریں، دل سے ان کو برا جانیں اور کسی امر منکر کا ارتکاب کیے بغیر محض زبان سے سیاسةً یا کسی دینی و دنیوی مفاد کے پیش نظر ان کے تہواروں کے موقع پر نیک خواہشات پیش کریں تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند