• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3303

    عنوان:

    قدم بوسی ناجائز کیوں ہے؟ جب کہ احادیث کثیرہ میں والدین کے قدم بوسی کا حکم حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے۔روایت کا مفہوم کچھ یوں ملتاہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے منت مانی کہ فلاں کام ہوجائے تو جنت کے دروزے کے اوپر اور نیچے کے حصے کو بوسہ دوں گا۔ جب منت پوری کرنے کا وقت آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیاگیاتو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ والدہ کے سر اور قدم کا بوسہ لے لو، تمہاری منت پوری ہوجائے گی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاگیاکہ اگر والدہ زندہ نہ ہوتے تو یا یہپوچھا گیاکہ اگر کسی کے والدین زندہ نہ ہوں تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ والدہ کی قبر کے سرہانے اور والد کی قبر پر قدم کی جانب سے بوسہ لے لے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 417/ ھ= 300/ ھ

    یہ روایت آپ نے کہاں سے نقل کی ہے؟ اس کا مکمل حوالہ لکھئے!

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند