متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 312
مردوں کے لیے بالوں کے ٹرانس پلانٹیشن (پیوند کاری) کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟ مردوں کو مصنوعی جوڑا/ بال استعمال کرنا کیسا ہے؟
مردوں کے لیے بالوں کے ٹرانس پلانٹیشن (پیوند کاری) کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟ مردوں کو مصنوعی جوڑا/ بال استعمال کرنا کیسا ہے؟
والسلام
جواب نمبر: 31203-Jun-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 405/ج=405/ج)
(۱) مردوں کے بالوں میں پیوندکاری درست نہیں ہے۔
(۲) مردوں کے لیے مصنوعی جوڑا بال کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے اس آمدنی کے متعلق سوال کیا تھا جو کہ اس سرٹیفیکٹ کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جو کہ مردوں کے لیے بنائی جاتی ہے تاکہ اس کو جلایا جاسکے۔ اس کا جواب دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر دیا جاچکا ہے۔میں اس ضمن میں مزید کچھ معلومات فراہم کررہا ہوں۔ دراصل انگلینڈ میں ڈاکٹر لوگ دو طرح کا سرٹیفیکٹ جاری کرتے ہیں ایک موت کا سرٹیفیکٹ جو موت کے بارے میں ہوتا ہے، اور دوسرا سرٹیفیکٹ وہ ہے جو اس وقت دیا جاتا ہے جب متوفی کے رشتہ دار وغیرہ لاش کو جلانا چاہتے ہیں۔ چونکہ انگلینڈ میں زیادہ تر لوگ اپنے رشتہ داروں کوجلا دیتے ہیں اس لیے کہ جلانے میں دفن کرنے کے مقابل کم خرچ آتا ہے ۔اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی آدمی دفن کرنے کے بجائے اپنے جلانے کی وصیت بھی کرجاتا ہے۔ مردے کو دفن کرنے یا جلانے کی شفارش کرنا ڈاکٹروں کی ڈیوٹی میں نہیں آتا ہے، تاہم جب کوئی مردہ کو جلانا چاہتا ہے تو ڈاکٹر وں کو چند چیزیں ایک الگ شکل میں(عام موت سرٹیفکٹ کے علاوہ)یقینی بناناہوتا ہے۔ یہ زائد چیزیں عام طور یہ بتاتی ہیں کہ موت مشکوک نہیں تھی، اور پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں تھی اور یہ کہ مردہ محفوظ ہے مثال کے طور پربدن میں کوئی مصنوعی جوڑ نہیں ہے جس کو مردہ کو جلانے سے پہلے الگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ڈاکٹر لوگ یہ خاص سرٹیفیکٹ جاری کرتے ہیں تو ان کو اس کا معاوضہ ملتا ہے۔ کیا یہ آمدنی اسلام کی رو سے جائز ہے؟ میرے تجربے کے مطابق میں نے لندن میں صرف غیر مسلموں کو اپنے رشتہ داروں کو جلاتے ہوئے دیکھا ہے، اور میں نے کبھی بھی کسی مسلمان کو اس سرٹیفکٹ کو بنواتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
2240 مناظرمیں مختلف فیکٹریوں میں مشینری سامان سپلائی کرتا ہوں، مجھے کوئی آرڈر نہیں مل رہا ہے، میں محکمہٴ خرید و فروخت میں لوگوں کو کوئی رشوت نہیں دیتا ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میں ان فیکٹریوں کے خریداروں کو رشوت دے سکتا ہوں؟ حلال کارو بار ہے، کیا مجبوری کے دائرے میں رشوت دے سکتا ہوں؟ ہمارے ملک میں لوگ اس رشوت کو کمیشن کا نام دیتے ہیں۔
1604 مناظر