• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2968

    عنوان:

    یہاں پر لوگ تمباکوکی کاشت کرتے ہیں اور بھٹی میں پکاکر تمباکو کمپنیوں میں بھیج دیتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا تمباکو سے حاصل ہونے آمدنی جائزہے؟اور اگر ناجائز ہے توکیا ان لوگوں کے ساتھ نمازپڑھنا اور تعلق قائم کرنا ٹھیک ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 128/ ج= 122/ ج

    تمباکو کا کاروبار جائز ہے؟ آمدنی اس کی حلال ہے ان کے ساتھ تعلقات رکھنااور ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے۔ (احسن الفتاویٰ، ج۶، ص۴۹۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند