• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2748

    عنوان:

    کرسمس کے موقع پر کمپنی کی دعوت شریک ہونا کیسا ہے؟

    سوال:

    ہم لوگ سعودی عرب میں ایک مسلمان کی کمپنی میں کام کررہے ہیں۔ ہرسال کرسمس کے موقع پر۲۵ / ڈسمبرکو کمپنی کی جانب سے دونوں وقت کے کھانے کا انتظام کیا جاتاہے چونکہ یہاں عیسائی بھی کام کررہے ہیں، کیا اس طرح کی پارٹی میں مسلمانوں کے لیے شرکت کرنا اور کھانا جائزہے؟

    جواب نمبر: 2748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 102/ ل= 102/ ل

     

    اولا تو اس کمپنی کو اس موقعہ سے پارٹی کا انتظام نہ کرنا چاہیے اور اگر کرتی ہے تو مسلمانوں کو اس میں شرکت سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند