• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2253

    عنوان:

    کیا کھینی (تمباکو) حرام ہے؟ اگر ہے تو کس طرح سے اور نہیں ہے تو کیوں نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    کیا کھینی (تمباکو) حرام ہے؟ اگر ہے تو کس طرح سے اور نہیں ہے تو کیوں نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 579/ ل= 579/ ل

     

    تمباکو کے اقسام و اغراض و خواص مختلف ہیں، اس لیے اس میں اقوال بھی مختلف ہیں، جو قسم کہ اس میں سکر (نشہ) نہیں اور اس میں بدبو بھی نہیں وہ بلاکراہت درست ہے اور جس میں بدبو ہے وہ مکروہ تنزیہی ہے جس میں سکر ہے ناجائز ہے۔ البتہ دواءً جائز ہے جب کوئی دوسری جائز دوا نہ ہو اور طبیب حاذق عادل اس میں شفاء کو منحصر قرار دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند