• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1802

    عنوان: میں بہت کوشش کرتاہوں کہ اپنی نظر کی حفاظت کروں مگر اس میں کامیاب نہیں ہوپاتاہوں ۔ براہ کرم، مجھے نظر کی حفاظت کا کوئی وظیفہ بتائیں۔

    سوال: میں بہت کوشش کرتاہوں کہ اپنی نظر کی حفاظت کروں مگر اس میں کامیاب نہیں ہوپاتاہوں ۔ براہ کرم، مجھے نظر کی حفاظت کا کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 1802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 498/ ل= 498/ ل

     

    وظیفہ وغیرہ سے اس کا علاج نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لیے اپنے نفس پر بوجھ ڈالنا پڑے گا اور قصداً آپ کو اس وقت نظر نیچی کرنی پڑے گی نیز اس وقت اللہ کے عذاب کا استحضار کیا جائے کہ شاید اس پر اللہ تعالیٰ گرفت فرمالے۔ اسی طرح بدنظری سے بچنے والوں کے لیے جو فضائل ہیں اس کو یاد کرلیا کریں، حدیث شریف میں ہے: کوئی مسلمان کسی عورت کے محاسن کو پہلی مرتبہ دیکھ کر نگاہ کو نیچی نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کے بدلے ایسی عبادت کی توفیق مرحمت فرماتے ہیں جس کی حلاوت کو وہ محسوس کرتا ہے: ما من مسلم ینظر إلی محاسن امرأة أول مرة ثم یغض بصرہ إلا أحدث اللہ عبادة یجد حلاوتھا (مشکوٰة: ۲/۲۷۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند