• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177395

    عنوان: اشتہارات کلک کرکے نفع کمانا

    سوال: آن لائن ads {اشتہار}کے دیکھنے پر جو پیسے ملتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟Paypal {پے پال}ایک ویب سائٹ ہے جس میں لوگ پیسے انویسٹ کرتے ہیں اور پر اشتہار دیکھنے پر پیسے انہیں واپس ملتے ہیں 2 لاکھ پر اضافی 30,40 ہزار ملتے ہیں اور اگر ads یعنی اشتہار نہیں دیکھے تو اپنے پیسے بھی نہیں ملتے نہ ہی نفع ملتا ہے کیا یہ حلال ہے؟

    جواب نمبر: 177395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:641-452/sd=7/1441

    اشتہارات کلک کرکے نفع کمانا مختلف مفاسد کی بناء پر ناجائز ہے، دیکھیے: تجاویز متعلقہ انٹرنیٹ کے ذریعے لین دین کی جدید شکلیں، شق نمبر: ۴، مباحث فقہیہ پندرہواں فقہی اجتماع، ادارة المباحث الفقہیہ، جمعیة علمائے ہند، لہٰذا صورت مسئولہ میں مذکورہ ویب سائٹ میں پیسے انویسٹ کرکے نفع کمانا درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند