• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177114

    عنوان: آپس میں ایک دوسرے کے ہونٹوں کو چوم چومنا؟

    سوال: کیا دو دوست (اک ہی صنف کے) آپس میں اک دوسرے کے ہونٹوں کو چوم سکتے ہیں؟ کیا دو دوست ( ایک ہی صنف کے ) ایک دوسرے کے ہونٹوں کو چوم سکتے ہیں؟ کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے؟ کیا ایسا کرنا گناہ ہے؟ اگر گناہ ہے تو توبہ کا کیا طریقہ ہے؟ کیا توبہ کے ساتھ کفارہ بھی دینا ہے؟

    جواب نمبر: 177114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 656-598/M=07/1441

    ایک دوست کا دوسرے دوست کے ہونٹوں کو شہوت کے ساتھ چومنا اور بوسہ لینا مکروہ تحریمی و ناجائز ہے، اگر کسی سے اس کا ارتکاب ہو جائے تو توبہ کرے یعنی گناہ پر دل سے ندامت ہو اور اللہ تعالی سے معافی مانگے اور آئندہ احتراز کرے، ہاں اگر اکرام و حسن سلوک کی غرض سے ہو اور شہوت سے امن ہو تو مضایقہ نہیں لیکن مظنہ شہوت ہونے کی وجہ سے احتیاط بہتر ہے۔

    وکرہ تحریماً تقبیل فم الرجل أو یدہ أو شیئاً منہ ، وکذا تقبیل المرأة المرأة عند لقاء أو وداع قنیة وہذا لو عن شہوة وأما علی وجہ البر فجائز عند الکل ۔ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند