• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175838

    عنوان: پی ایف میں كاٹی گئی رقم سے جو زائد رقم ملتی ہے اس كا لینا كیسا ہے؟

    سوال: حضرت سوال ہے ہم ایک انیساکارپیٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں اس میں پی ایف تقریباً 5روپیے گھنٹہ کاٹا جاتاہے 5سال کے بعد استعفی دینے بعد کمپنی جتنا پی ایف کاٹاجا ئے گااسے تقریباً دوگنا ملے گا ،اس کالیناکیساہے ؟ کیااس میں سودہوتاہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 175838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:451-374/L=5/1441

    اگر پی ایف کی رقم لازماً کٹتی ہو اس میں ملازم کا اختیار نہ ہو تو استعفی کے بعد ملنے والی تمام رقم کی حیثیت تبرع اور انعام کی ہوگی جس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ،یہ سود میں داخل نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند