• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175786

    عنوان: ڈرم (ڈھول) کی ویب سائٹ بنانا كیسا ہے؟

    سوال: میں ویب بنتا ہوں اور میں کلائنٹس کے لیے ویب سائٹس بنا کر دتیاہوں، اور زیادہ تر جن کے ساتھ کام کرتاہوں وہ مسلمان نہیں ہوتے، میں ایک ایجنسی کے ساتھ کام کرتاہوں جو مجھے پروجیکٹس دیتی ہے، انہوں نے مجھے ایک ویب سائٹ بنانے کے لیے دی ہے جو ڈرم (ڈھول) کی ویب سائٹ ہے، اب میرے لیے ان کی وئب سائٹ بنانا کیسا ہے؟ میرا کام صرف اس ویب سائٹ کا لے آؤٹ(خاکہ) بنانا ہے باقی پروڈکٹس وغیرہ وہ خود بڑھائیں گے۔ اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام؟

    جواب نمبر: 175786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 434-351/D=05/1441

    ویب سائٹ بنانا تو فی نفسہجائز ہے لیکن ڈرم (ڈھول) کا استعمال چونکہ عام طور پر ناجائز کاموں میں ہی ہوتا ہے؛ اس لئے ڈرم (ڈھول) کی ویب سائٹ بنانا معصیت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند