• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174820

    عنوان: دوسرے شہر تفریح کے دوران ایک پرانی دوربین ملی اس كو گھر لانا كيسا ہے؟

    سوال: میں دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے دوسرے شہر گیا۔ وہاں پہاڑوں سے گھری ایک جگہ پر مجھے ایک پرانی دوربین ملی۔ایسا لگا کہ کہیں دور سے بہتی ہوئی آئی ہے۔ کچھ گیلی بھی تھی۔ میں گھر لے آیا۔ اب سوچتا ہوں کیوں اٹھائی۔لانا صحیح نہیں تھا۔ براہ کرم اس کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 174820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:355-257/B=3/1441

    جب وہ دُور بین دُور سے بہتی ہوئی آئی ہے تو اس کے مالک کا پتہ لگانا بھی مشکل ہے اس لیے آپ اس کو مالک کی طرف سے کسی غریب کو صدقہ کردیں۔

    ------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید عرض ہے کہ اگر آپ اس دوربین کو مناسب قیمت پر فروخت کرکے اس کا پیسہ غریبوں کو دیدیں تو اس میں بھی کچھ حرج نہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند