• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174613

    عنوان: لکڑی کا مندر بنا کر بیچنا کیسا ہے؟

    سوال: لکڑی کا مندر بنا کر بیچنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 174613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 204-187/H=02/1441

    لکڑی کا مندر بناکر بیچنا مکروہ و ممنوع ہے کیونکہ مسلمان کے لئے شرک و بت پرستی کے کسی کام میں غیر مسلموں کا تعاون کرنا یا گناہ کے کسی بھی کام میں تعاون کرنا جائز نہیں ہے۔ قرآن کریم میں اس سے منع کیا گیا ہے۔ قال اللہ: ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان (مائدة: ۲) جواہر الفقہ: ۴۴۷-۴۵۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند