• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174435

    عنوان: سفید کمبوتر و مرغ کا گھر میں رکھنا كیسا ہے؟

    سوال: سفید کبوتر و مرغ کا گھر میں رکھنا شرعا رکھنا کیسا ہے؟ نیز تجارت کے مقصد سے پالنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 174435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 227-182/D=03/1441

    گھروں میں شوقیہ پرندے رکھنا اور پالنا جائز ہے خواہ سفید ہوں یا کسی دوسرے رنگ کے ہوں، بہ شرطیکہ ان کو تکلیف نہ پہنچائی جائے، ان کی غذا اور سردی، گرمی و برسات سے حفاظت کا بندوبست ہو، نیز کبوتر بازی کا مشغلہ نہ بنایا جائے۔ وأمّا للاستئناس فمباح قال في المجتبی رامزا: لابأس فی حبس الطیور والدجاج في بیتہ ولکن یعلفہا ۔ (ردالمحتار: ۹/۵۸۵، زکریا)

    اسی طرح حلال پرندوں کی تجارت کرنا یا ہر اس جانور کی تجارت کرنا جس سے فائدہ اٹھایا جاتا ہو جائز ہے۔ (وصحّ بیع الکلب والسباع) ․․․․․․ وکذا الطیور (علمت أولا) سوی الخنزیر وہو المختار للانتفاع بہا وبجلدہا ۔ (درمختار: ۷/۴۷۹، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند