• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173385

    عنوان: میرے خالہ موتی کا کام كرتی ہیں‏، كچھ موتی بچ جاتے ہیں كیا انھیں استعمال كرنا درست ہے؟

    سوال: میری خالہ موتی کا کام کرتی ہیں، کئی دفعہ چیزیں بچ جاتی ہیں، کیا بچی ہوئی چیزوں کا استعمال مالک سے پچھے بنا استعمال کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 173385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:69-18/sd=1/1441

    اگر بچی ہوئی چیز معمولی قسم کی ہو، جسے مالک لوگ عام طور پر بیکار سمجھ کر چھوڑدیتے ہیں اور دلالتاً اسے رکھ لینے کی اجازت ہوتی ہے تو ایسی چیزوں کے استعمال کی گنجائش ہے، ورنہ بلا اجازت استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ مستفاد: (فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱۷/۳۹۷، ۳۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند